آئی ایم ایف نے بڑی خوشخبری سنا دی

آئی ایم ایف نے بڑی خوشخبری سنا دی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی آمدنی تقریبا دوگنی ہو گئی ہے۔ تاہم اتوار کے روز قومی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق معاشی ماہرین کی جانب سے اس دعویٰ کو مشکوک قرار دیا جارہا ہے۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آمدنی 9.6 کھرب روپے سے بڑھ کر 18 کھرب روپے ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے اس تیزی سے اضافے کی وجہ ٹیکس وصولی میں بہتری، نئے ٹیکس متعارف کروانے اور مرکزی بینک کی حمایت کو قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات معیشت کو مستحکم کرنے کے مقصد سے مضبوط مالیاتی انتظام اور ساختی اصلاحات کی عکاسی کرتے ہیں۔

تاہم، متعدد معاشی تجزیہ کاروں نے اس آمدنی میں اضافے کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مصنوعی اضافے کی وجہ ٹیکس بیس میں توسیع نہیں بلکہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہے۔ ان ماہرین کے مطابق ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس کے بجائے حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبوں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے پر بہت زیادہ انحصار کیا ہے، جس سے محصولات میں اضافے کی پائیداری محدود ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا

اگرچہ سرکاری اعداد و شمار معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالتے ہیں ، لیکن بہت سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فوائد سطحی ہیں اور طویل مدتی ساختی تبدیلی کی عکاسی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں پر ذور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حقیقی اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں، جس میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، بالواسطہ ٹیکسوں پر مالی انحصار کو کم کرنا اور پائیدار مالیاتی پالیسیوں کو نافذ کرنا شامل ہے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *