پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا لئے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے لئے درست ثابت ہوا۔ کوئٹہ کی جانب سے حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 4 شاندار بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ فہیم اشرف نےاختتامی اوورزمیں میں صرف 7 گیندوں پر 28 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کو 200 سے اوپر پہنچایا۔
دیگر بلے بازوں میں رائلی روسو نے 22،اویشکا فرنینڈونے 29 اور دنیش چندیمل نے 22 رنز بنائے۔ کپتان سعود شکیل صرف 4 رنزکے مہمان ثابت ہوئے۔ لاہور قلندرز کی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے نمایاں رہے، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
حارث رؤف نے 2 جبکہ سکندر رضا اور رشاد حسین نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ البتہ سلمان مرزا نے 3.5 اوورز میں 51 رنز دے کر مہنگی بولنگ کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 201 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 202 رنز درکار ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فائنل الیون میں فین الین، رئیلی روسو، حسن نواز، فرنانڈو، سعود شکیل (کپتان)، چندی مل، محمد وسیم، فہیم اشرف، عثمان طارق، محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
لاہور قلندرزاسکواڈ:
لاہور قلندرز کی حتمی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، کوشل پریرا، راجہ پاکسے، آصف علی، رشاد حسین، سکندر رضا، سلمان مرزا اور حارث رؤف شامل ہیں۔