اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعویٰ

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد سے متعلق سلمان اکرم راجہ کا بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جا رہا ہے، اور یہ تحریک کسی بھی وقت پیش کی جا سکتی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “روبرو” میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں نے بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مودی کا منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، لیکن مودی دوبارہ کوئی حماقت کرسکتا ہے، اس لیے ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کر رہی ہے، اور یہ تحریک کسی بھی وقت پیش کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی خیبر پختونخوا میں سڑکیں بند کرنے کی مخالفت، آڈیو لیک

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر ہماری جماعت کے ارکان کی تقاریر حذف کر دیتے ہیں، جبکہ اسمبلی کے احاطے سے آٹھ افراد کو اغوا کیا گیا، لیکن اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم بعد میں ان اطلاعات کی تردید کر دی گئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیان دیا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر غور نہیں کر رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *