پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران شاندار تقریب، پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش

پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران شاندار تقریب، پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش

پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ کے دوران ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے لاہور کے قزافی اسٹیدیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی اس یادگار موقع پر سٹیڈیم میں موجود تھے، تقریب میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے دوران معروف سنگر ندیم عباس اور ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا، اسٹیڈیم “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس نے آسمان کو رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا دیا، پی ایس ایل 10 کا یہ فائنل نہ صرف کرکٹ کے جذبے کا جشن تھا بلکہ ایک قومی یکجہتی کا مظاہرہ بھی ثابت ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *