بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور میدان میں شکست

بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور میدان میں شکست

ایشین جیو جیتسو چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت مضبوط حریفوں کو بچھاڑ دیا ہے۔

ایونٹ کے تیسرے روز بانو کوثر نے فیصلہ کن مقابلے میں بھارت کی ریچا شرما کو شکست دے کر خواتین کے 48 کلوگرام جیو جیتسو زمرے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اس سے قبل چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ایم علی رشید اور محمد یوسف علی نے مینز ڈوو ایونٹ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

اسی طرح اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ویمنز ڈوئج کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی کامیابی میں مزید اضافہ کیا اور پہلے دن کو قومی ٹیم کے لیے مزید شاندار بنا دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *