چین کے پروفیسر وکٹر گاؤ نے پاکستان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

چین کے پروفیسر وکٹر گاؤ نے پاکستان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کسی بھی ملک کو پاکستان کو دھمکی دینے یا اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ، چین کھل کر پاکستان کی حمایت میں سامنے آگیا

پروفیسر گاؤ نے ترکیہ کے میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم کے دوران چین کے ہتھیاروں کے مؤثر اور پائیدار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں نے فرانس، یورپ اور روس کے جدید طیاروں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

وکٹر گاؤ نے کہا کہ جے-10 سی کی کارکردگی کو پوری دنیا، خاص طور پر امریکا اور یورپ کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھنا چاہیے۔ انہیں واضح پیغام ملا ہے کہ چین کو کمزور نہ سمجھا جائے اور اسے کسی بھی حوالے سے مشتعل بھی نہ کیا جائے۔

انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بہن بھائیوں جیسے تعلقات سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا کو دکھائے گا کہ پاکستان کے ساتھ اس کی دوستی اٹوٹ ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کو ڈرانے دھمکانے یا اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چین کے ایک سینئر ماہر کی جانب سے سخت الفاظ میں یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی ہے اور بیجنگ کی جانب سے اسلام آباد کی اسٹریٹجک حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے، چین کا کوئی بھی ذمہ دار اعلیٰ عہدیدار ہمیشہ چین کی قومی پالیسی ہی بیان کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *