ایس ای سی پی کی آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپس کے خلاف بڑی کاروائی

ایس ای سی پی کی آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی ایپس کے خلاف بڑی کاروائی

ویب ڈیسک۔ سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) نے آن لائن قرضہ فراہم کرنے والی موبائل آیپس کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 141 سے زائد ایپس کو بلاک کردیا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق مذکورہ  ایپس  فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگوں کو آسان اقساط پر بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اشتہار چلاتی تھیں اور پھر ایڈوانس فیس کے نام پر رقم وصول کرنے کے بعد غائب ہوجائیں گی۔

ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے یہ ایپس بڑے اداروں کے نام بھی استعمال کرتی ہیں اور صارف کی جانب سے ان کی ذاتی تفصیلات اور رقم حاصل کرنے کے بعد ، یہ ایپس قرض دیئے بغیر آسانی سے غائب ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر بنانے کے لیے قرضہ کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ طریقہ کارجانئے

  ایس ای سی پی  نے کہا ہے کہ وہ کمیشن ان  ایپس کے مالکان کے خلاف ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو شکایت درج  کرارہا ہے۔

ایس ای سی پی نے شہری کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مالی مدد یا قرض پیش کرنے والے کسی بھی پلیٹ فارم کی اصلیت کی تصدیق کریں ، اور اپنی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں یا تصدیق کے بغیر رقم نہ بھیجیں۔

بلاک کی جانے والی ایپس میں ایزی کیش لون، فئیر لون، مائی کیش، قرض پاکٹ، فاسٹ لون، لون کلب شامل ہیں۔ بلاک کی گئی ایپس کی مکمل فہرست دیکھنے کے لئےیہاں کلک کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *