مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہوائوں کا سلسلہ  ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کل شام سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے آغاز کی نوید سنائی ہے،  28 مئی سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

چین کے پروفیسر وکٹر گاؤ نے پاکستان سے متعلق بڑی بات کہہ دی

 27 مئی کی شام سے 31 مئی تک آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور گجرات، آزاد کشمیر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور باغ، گلگت بلتستان ، گلگت میں گرج چمک کے بارش ہونے کی توقع ہے۔

اسکردو، ہنزہ،  پشاور، ایبٹ آباد، مردان، دیر، سوات، کوہاٹ اور ہنگو جبکہ  کوئٹہ، ژوب، زیارت اور بارکھان سمیت دیگر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *