عید سے قبل عمران خان کی رہائی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

عید سے قبل عمران خان کی رہائی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عید سے قبل عمران خان کی رہائی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس جلد طے پا جائے گا اور وہ عید سے پہلے رہا ہو جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کارکنان اپنے جذبات پر قابو رکھیں، ہم عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دھرنے دیے، احتجاج کیے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز کا سوالات اٹھانا بالکل درست ہے، ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ یہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ عمران خان نے دو سال جیل میں کیسے گزارے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایمان ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کرتے ہیں، اور ہر مشکل میں اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، وہی راستہ نکالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کا عمران خان کی رہائی کے لیے مارچ کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دو سالوں سے ہمارے کارکنان مسلسل برداشت کر رہے ہیں اور ججز بھی فیصلے دیتے دیتے تھک چکے ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عمران خان کے کیسز عدالت میں لگیں اور ان پر میرٹ پر فیصلے ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *