امریکا میں بھارتی شہریوں کے مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور حالیہ دنوں میں مزید بھارتی شہریوں کو مختلف سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے ملک بدری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ افراد منظم مجرمانہ سرگرمیوں، مالی فراڈ، غیر قانونی امیگریشن نیٹ ورکس اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے۔
امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کے بعد متعدد بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد انہیں امریکا سے بے دخل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے بعض افراد پر الزام ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کا حصہ تھے، جو جعلی دستاویزات، انسانی اسمگلنگ، مالی بدعنوانی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا گیا،فیصلوں پر کڑی تنقید

