ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں 28 مئی 2025 بروز بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28 مئی کو عام تعطیلات کی سالانہ فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا، 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا، اس دن کو یوم تکبیرکا عنوان دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کا اعلان ، امتحانات بارے بھی اہم فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *