بھارت کے معروف تجزیہ کار بھی اب پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکاری کےجھوٹ کو بے نقاب اور انتہا پسندانہ پالیسوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے ہیں۔
بھارت کے معروف صحافی اور اینکر پرسن کرن تھاپر نے بھارتی تجزیہ کار اجے ثانی کا بھارتی چینل دی وائر پر ایک انٹرویو جاری کیا ہے، جس میں بھارتی حکومت کی نااہلی اور بھارتی میڈیا کے جھوٹ سے پردہ فاش اٹھایا گیا ہے۔
بھارتی صحافی کرن تھاپر نے بھارتی تجزیہ کار اجے ثانی سے سوال کیا کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایئرفورس 20 فیصد تباہ ہو چکی ہے، کیا یہ بات درست ہے تو اس پر بھارتی تجزیہ کار اجے ثانی نے کا کہ بھارتی میڈیا صرف مبالغہ آرائی کر رہی ہے تا کہ جھوٹ کی تشہیر کی جا سکے، بھارتی حکومت کی فوجی حکمت عملی شدید ناکامی کا شکار ہو چکی ہے۔
اجے ثانی نے مزید کہا کہ ’ آپریشن سندور‘ محض سیاسی شو تھا جس سے بھارتی ناکامیوں کا کھل کر انکشاف ہوا، پاکستانی دفاعی صلاحیت کو کم سمجھنا بھارت کے لیے مہنگا ثابت ہوا، بھارتی میڈیا پرعوام کو گمراہ کرنے والی رپورٹس چلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگی حکمت عملی کی سمجھ بوجھ کی کمی بھارتی حکومت کا سنگین مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی ناکافی حملہ آور حکمت عملی سے بھارتی عوام مکمل مایوس ہے، حکومت کی ناقص فوجی منصوبہ بندی بھارت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
ادھر بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور صحافی کرن تھاپر نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مودی سرکار عالمی سطح پر اپنی جمہوری ساکھ کھو چکی ہے، مودی کی نااہلی اور جھوٹ کا سچ پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا لیا ہے۔