پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار سے 1100 ارب کے درمیان جانے کا امکان

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار سے 1100 ارب کے درمیان جانے کا امکان

پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار سے 1100 ارب کے درمیان جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے لیے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت شریف میڈیکل سٹی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت نو اہم محکموں کے سیکرٹری شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری صحت، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ایگریکلچر، ٹرانسپورٹ اور سی اینڈ ڈبلیو نے ترقیاتی بجٹ پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام محکموں نے 2000 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے پیش کیے جبکہ محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت کے پاس 11 سے 12 سو ارب کا ترقیاتی بجٹ فریم موجود ہوگا، اس صورتحال میں پنجاب کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار سے 11 سو ارب روپے کے درمیان رکھنے کی تجویز دی گئی، اس مقصد کے لیے محکموں کی سفارشات اور پیش کی گئی ترقیاتی سکیموں کو کٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں پر 724 ارب ایک سال میں خرچ ہوئے جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک 900 ارب کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے کا ٹارگٹ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *