پاکستان اوربنگلہ دیش کے مابین تین ٹی 20 میچزکی سریز کا پہلا میچ آج 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی 20 میچز کی سریز کا پہلا میچ آج لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ کھیلے جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ 28 مئی بروز بدھ سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا اور لٹن داس نے کی۔ پاکستان ٹی 20 سکواڈ کے قائد سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائےگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز آسان نہیں ہوتی، کوشش یہی ہوتی ہے بہترین پلیئنگ الیون کھلائیں۔ میچ سے قبل منگل کو سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھیکی گئی جبکہ دونوں ٹیموں نے لاہور میں بھرپور پریکٹس بھی کی۔
اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ اورکوچ مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی،بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔