بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے پروٹو ٹائپ پلان کی منظوری دے دی

بھارت نے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے پروٹو ٹائپ پلان کی منظوری دے دی

پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد بھارت نے  ففتھ جنریشن اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے پروٹو ٹائپ پلان کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملے پر پاک فوج کا بھرپور جواب، 5طیارے، ڈرونزاور متعدد پوسٹیں تباہ

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو جدید لڑاکا طیاروں کا پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جو مقامی سطح پر اسلحے کی پیداوار کو بڑھانے کی تازہ ترین کوشش ہے۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) کے پروٹو ٹائپ کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:فرانس نے بھارتی رافیل طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) جو وزارت دفاع کے تحت ہوائی جہاز کے ڈیزائن کے لیے ذمہ دار سرکاری ایجنسی ہے، صنعتی شراکت داری کے ذریعے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو ایرو اسپیس سیکٹر میں خود انحصاری کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *