پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پاکستانی نوجوانوں نے انگریزی زبان میں ملی نغمہ جاری کر دیا ہے، پاکستان کے نوجوانوں نے جدید موسیقی سٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کیا ہے۔
نوجوانوں کی جانب سے انگریزی زبان میں جاری نغمے میں دشمن کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا گیا ہےکہ ’’’ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ مکمل مہارت رکھتے ہیں‘، نغمے کے بول NOW YOU KNOW , WE ARE PRO ہیں۔
نغمے کے گلوکار شجاع حیدر جبکہ اس کی شاعری عمران رضا کی ہے، انگریزی زبان میں یہ نغمہ ایک جانب بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کا پیغام ہے تو دوسری جانب عزم کا اظہار بھی ہے۔
یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک وارننگ اور قوم کے لیے ایک حوصلہ افزا اعلان ہے، نغمے میں دشمن بھارت کی جانب سے بار باردھمکیوں پراسے بتایا گیا کہ ’اب تمہیں پتہ چلا ہم کون ہیں؟
نغمہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ؛ ’فیصلہ تمہارا ہے، ہماری ہمت اورعزم آزما لو‘ نغمے میں دشمن کو کھلا چیلنج ہےکہ؛ ’اگر تم سمجھتے ہو کہ تم کچھ کر سکتے ہو، تو آؤ اور ہماری استقامت دیکھو‘۔ نغمہ بھارت کو باور کراتا ہے کہ ہم دھونس نہیں جماتے بلکہ ہر لحاظ سے تیار ہیں۔
ہماری ہرکامیابی ہمارے عزم، ایمان اور پیشہ ورانہ تربیت کا نتیجہ ہے، نغمے کے آخر میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ’بنیانِ مرصوص ایک نظریہ ہے، فولادی دفاع، غیر متزلزل عزم، اور ناقابلِ شکست قوت ہے‘۔