اے آئی نوکریاں چھیننے لگی ، معروف ٹیک کمپنی کے ہزاروں ملازمین برطرف

اے آئی نوکریاں چھیننے لگی ، معروف ٹیک کمپنی کے ہزاروں ملازمین برطرف

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے ملازمین کی نوکریاں ختم کرنا شروع کر دیں، معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے 8 ہزار ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا جس کا سبب مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال بتایا گیا ہے، ان ملازمین میں زیادہ تر کا تعلق ہیومن ریسورسز (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔

آئی بی ایم نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنی ایچ آر ٹیم کے کم ازکم 200 عہدے اے آئی ایجنٹس سے تبدیل کر دیئے تھے، ان اے آئی سسٹمز کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی رہنمائی اور دیگر انتظامی امور خودکار طریقے سے انجام دے سکیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی بی ایم نے ایچ آر کے کئی روزمرہ کے کاموں کو خود کار (آٹومیٹڈ ) بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ٹولز کا استعمال شروع کیا ہے جس کا مقصد کام کو زیادہ مؤثر بنانا اور ان بچائے گئے وسائل کو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور سیلز جیسے ترقیاتی شعبوں میں استعمال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کیلئے تباہی کا پیغام

آئی بی ایم کے سی ای او اروند کرشنا کا کہنا ہے کہ ہم نے اندرونی نظام میں اے آئی اور آٹومیشن کے ذریعے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان چھانٹیوں کے باوجود کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئی بی ایم ایک متوازن حکمتِ عملی اپنا رہا ہے جس میں ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی وسائل میں بھی وسعت لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ گوگل کمپنی کی جانب سے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *