فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیرنے آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکراصغر اوغلو سے ملاقات کی ہے اور دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے شہر لاچین میں وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔