پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں تنزید حسن اور پرویز حسین آئے، پرویز حسین 4 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تنزید حسن 31 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے، لٹن داس نے اچھی بیٹنگ کی لیکن وہ 48 کے اسکور پر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
توحید ہیرودی نے 17 رنز بنائے اور وہ خوشدل شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ شمیم حسین چار رنز بنا سکے انہیں آغا سلمان کی گیند پر محمد حارث نے اسٹمپ آؤٹ کیا۔
رشاد حسین بھی صرف 4 رنز بنا سکے وہ شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تنظیم حسن ثاقب ایک رنز بنا سکے انہیں حسن علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔
ذاکر علی نے 36 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مہدی حسن دو رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ بھی حسن علی کے حصے میں آئی، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے پانچ، شاداب خان نے دو، فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا، دونوں جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب بغیر کوئی رنز بنائے مہدی حسن کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان ایک رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
محمد حارث 31 رنز بنا سکے، سلمان آغا نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ 34 گیندوں پر 56 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
حسن نواز نے 22 گیندوں پر 44 رنز بنائے، خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان اور فہیم اشرف نے شاندار بیٹنگ کی، شاداب خان نے 25 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور کیچ آئوٹ ہوئے۔
پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔