طیارہ لینڈ ہوتے ہی کھڑے ہونے والے مسافروں کو اب بھاری جرمانہ ہو گا

طیارہ لینڈ ہوتے ہی کھڑے ہونے والے مسافروں کو اب بھاری جرمانہ ہو گا

طیارہ لینڈ ہوتے ہی کھڑے ہونے والے مسافروں کو اب بھاری جرمانہ ہو گا۔

جہاز لینڈ  ہونے کے بعد بعض مسافر فوراً ہی کھڑے ہوجاتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جیسے ہی دروازہ کھلے وہ سب سے پہلے جہاز سے باہر جائیں۔

لیکن اب ایسے افراد کو ترکیہ میں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ترکش ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے سرکولر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے لینڈ ہونے کے بعد بہت جلد کھڑے ہونے والے مسافروں سے انتظامیہ کی جانب سے جرمانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سرکولر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنا جرمانہ کیا جائے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق یہ جرمانہ ستر ڈالرز کے برابر ہو سکتا ہے، اب مسافروں کو طیارہ لینڈ ہونے کے بعد بھی اپنی نشست پر اس وقت تک بیٹھے رہنا ہوگا جب تک عملہ باہر جانے کا اعلان نہیں کرتا۔

ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ، غیر ملکی طلباء کے ویزوں سے متعلق سفارتخانوں کو اہم احکامات جاری

عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طیارے میں موجود مسافروں کو انتباہ کریں کہ باہر نکلنے کے لیے جلد بازی نہ کریں اس کے باوجود اگر کوئی مسافر ان کی ہدایت پر عمل نہیں کرتا تو عملہ انتظامیہ کو رپورٹ کرے گا جس کے بعد مسافر کو جرمانہ کیا جائے گا۔

سرکولر کے مطابق طیارے کے لینڈ ہونے کے فوری بعد سیٹ بیلٹ کھولنے والے، کھڑے ہونے والے یا چلنے والے مسافروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد جلد بازی کرنے والے مسافروں کی حوصلہ شکنی کرنا جن کی وجہ سے جہازوں سے مسافروں کے اخراج کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *