اسلام آباد میں طوفانی آندھی کے بعدتمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم

اسلام آباد میں طوفانی آندھی کے بعدتمام  بل بورڈز ہٹانے کا حکم

اسلام آباد۔ وفاقی  دارالحکومت میں منگل کے روز آنے والی شدید آندھی کے دوران نیشنل پریس کلب  میں نصب ایک بل بورڈ گر نے کے بعد ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کی حدود میں موجود تمام بل بورڈز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

طوفانی آندھی نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔ اگرچہ شہری علاقوں میں بل بورڈز صرف نیشنل پریس کلب اور سری نگر ہائی وےپر موجود ہیں، لیکن انتظامیہ کے مطابق  جی 13 کے قریب دیہی علاقوں میں بھی کئی مقامات پر بل بورڈز نصب ہیں، جو ڈپٹی کمشنر کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

انتظامیہ نے تازہ ترین طوفان کے بعد تمام فیلڈ ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں کی نگرانی کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ شہری سیلاب کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے نے اسلام آباد میں گاڑیوں کی پارکنگ کے نئے قواعدو ضوابط متعارف کروا دئیے

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ایک شدید ژالہ باری نے شہر میں تباہی مچائی تھی، جس سے گاڑیاں، سولر پینلز اور عمارتیں خاص طور پر مارگلہ ہلز کے قریبی علاقوں میں متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے بعد ایک اور طوفان نے چند دنوں میں ہی دوبارہ شہریوں کی زندگی متاثر کی، جس کے باعث ماہرین موسم کی شدت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *