مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس، ن لیگ نے اضافی گزارشات جمع کروا دیں

مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس، ن لیگ نے اضافی گزارشات جمع کروا دیں

مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں ن لیگ نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ مخصو ص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے، آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی انتخابی دھاندلیوں کا نوٹس لے، پیپلز پارٹی کا خط

ن لیگ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جن نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے، مزید کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا۔

موقف اختیار کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کو ایک پارٹی نہیں سمجھا جاسکتا، ن لیگ نے عدالت سے 12 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *