علیمہ خان کا شکوہ، فیاض الحسن چوہان کا جواب شکوہ

علیمہ خان کا شکوہ، فیاض الحسن چوہان کا جواب شکوہ

‏تحریر: فیاض الحسن چوہان

‏آپ بتائیں کہ بانی تحریک انصاف کیا چھوڑ دیں تو اُنہیں رہائی ملے گی۔۔۔علیمہ باجی
‏بانی تحریک انصاف نے کیا جُرم کیا ہے کہ جس کی اُنہیں سزا دی جارہی ہے۔۔۔علیمہ باجی
‏واہ۔۔سبحان اللہ۔۔۔!!!
‏کیا جُرم کیا۔۔۔:
‏آپ کے بھائی نے 25 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات اوراحساسات کی شیرینی کو اپنی منافقت کی ہانڈی میں ڈال کر امریکہ سے نفرت کے بہانے پاک فوج سے نفرت کی سوجی ڈال کر بے ذائقہ اور بد مزہ حلوہ تیار کیا۔۔جب وہ یہ حلوہ تیار کر رہا تھا تو ساتھ ہی ساتھ امریکہ اور فوج کی قیادت کی چرنوں پر بیٹھے اِس حلوے کی تیاری سے اعلانِ برات بھی کر رہا تھا۔۔!!!

‏آپ کے بھائی نے پاکستانی عوام اور خصوصاً نوجوانوں کے دماغوں، آنتڑیوں اور معدوں کو اِس بے مزہ، بد ذائقہ اور بدبودار حلوے کے ذریعے “شعور والے السر” کا شکار کر دیا۔۔۔آپ کے بھائی نے اپنی بیوی اور اپنے احتساب سے بچنے کے لیے پاکستان کی ریاست،افواج،عدالت اور بقا کو داؤ پر لگا دیا۔۔!!

‏آپ کے بھائی نے اپنے اُوپر ہونے والے سیاسی اخلاقی اور معاشی کرپشن کے مقدمات کا میرٹ پر عدالتوں میں لڑنے کے بجائےسیاست اور عدالت کو کھیل کا گراؤنڈ بناکر آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کرکے ریاست کو غیر منظم شائقین سے بھرپور کرکٹ کا سٹیڈیم بنا کر رکھ دیا۔۔۔!!!!

‏آپ کے بھائی نے پارلیمنٹ کے تحریک عدم اعتماد والےقانونی اور آئینی فارم 172 کو ماننے سے انکار کیا اور فارم 172 کو ایسا دل پہ لگایا کہ پاکستان کی سیاست، ریاست، عدالت اور پارلیمنٹ سب کو آگ لگا کر رکھ دی۔۔اب آپ کا بھائی فارم 45اورفارم 47 کا جنازہ اُٹھا کر پاکستان کی سیاست اور عدالت کی گلیوں میں رُسوا ہوتا پھر رہا ہے۔۔۔!!!

‏محترمہ۔۔۔اگر آپ کا بھائی آئینی اور قانونی فارم 172 کا احترام کرتے ہوئے ایک سچے اور سُچے سیاستدان کی طرح Statesmanship کا ٹبوت دیتا تو آج آپ کا بھائی فارم 45 اور 47 کا ہاضمے دار چورن بیچتا ہو نظر نہ آتا۔۔۔۔!!!!!

‏محترمہ۔۔۔آپ کے بھائی کے جرائم کی ایک لمبی فہرست ہے۔۔۔آپ کے بھائی نے شہرت کے برج خلیفہ پر چڑھنے کے بعد یہ سمجھ لیا کہ یہ موج اور چوٹے تاحیات ہیں۔۔۔تبھی اُس نے۔۔۔واہیات طریقے سے اپنے مخالفین،ریاست پاکستان،افواج پاکستان،عدالتِ پاکستان،شہدائے پاکستان اور عوام پاکستان کو اپنی ناجائز سیاسی و معاشی خواہشات کی تکمیل کے لیے مشقِ ستم بنانا شروع کر دیا۔۔!!!!
‏محترمہ۔۔۔آپ کا بھائی بھول گیا کہ سدا موج اور بادشاہی صرف اور صرف اللہ پاک کی ذات کی ہے۔شہرت کی کے ٹو کی پہاڑی ہو یا پاپولیریٹی کا بُرج خلیفہ ہو زیادہ دیر تک اُن کی سواری ممکن نہیں ہے۔

‏اور تو اور۔۔۔۔محترمہ آپ کے بھائی نے اپنے سرپرستی اور موجودگی میں مسجد نبوی،خانہ کعبہ،اللہ پاک کی ذات،نبی پاکٌ کی ذاتِ اقدس،انبیاء اکرام،صحابہ اکرام، اولیاء اکرام اور شعائر اسلام کی مسلسل بے حرمتی کروائی۔۔۔۔۔۔!!!!!!

‏محترمہ۔۔۔۔۔آپ کے بھائی کی پچھلے تین سال کی زندگی مسلسل اسرائیل،صیہونی طاقتوں،ختمِ نبوت کے منکروں کے گروہ اور انڈین راء اور اجیت دیول نیٹ ورک کے ہاتھوں میں کھیلے جانے والے کھلونے کی طرح ہے۔۔۔!!!!! اور اِن تمام الزامات کے ثبوت سوشل میڈیا اور ایجینسیز کے پاس موجود اور محفوظ ہیں۔۔۔۔!!!

‏سب سے اہم بات۔۔۔ محترمہ آپ کے بھائی نے مندرجہ بالا ہینڈلرز کے ذریعے بڑی خوبصورتی سے سوشل میڈیا کے ذریعے سے یہ ماحول بنایا کہ جو آپ کے بھائی کے ساتھ وفا کرے گا وہ انسان سچا اورباعزت ہے اور جو پاکستانی ریاست پاکستان،افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گا اورآپ کے بھائی کے مندرجہ بالا دینی مذہبی ریاستی اخلاقی اور سیاسی جرائم سے اعلان برات کرے وہ غدار مجرم بے وقار اور بے توقیر انسان ہے۔۔۔۔۔۔!!!!!!

‏محترمہ آپ اور آپ کا بھائی بہت عیار مکار اور چالاک ہیں۔۔۔۔آپ کے بھائی کے لیے میرا مشورہ ہے کہ اب شہرت کے برج خلیفہ پر چڑھیں رہیں اور مزے لیتےرہیں۔برائے مہربانی پچھلے دو سالوں سے مسلسل بالواسطہ اور بلاواسطہ NRO کا مطالبہ کر کرکے شہرت کے برج خلیفہ پر چڑھنے کے مزے کو کرکرا مت کریں۔۔۔!!!!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *