پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

کرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم ،  پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا ۔

ذرائع  کے مطابق اسٹریٹجک  بٹ کوائن ریزرو کا اعلان  وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔

ذرائع  کے مطابق یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا ، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او  بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر  شکریہ ادا کیا،  بلال بن ثاقب نے  ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی  خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :چینی تجزیہ کار وکٹرگاؤ نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنادی

 تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی موجود تھے۔

ذرائع  کے مطابق پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے۔

تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، قومی بٹ کوائن والٹ   ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ زائد بجلی مختص کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ پر اب موبائل نمبر کے بجائے ’یوزر نیم‘ سے اکاؤنٹ بنانا ممکن

ذرائع  کے مطابق یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز  خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا  بھی اعلان کیا گیا   تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *