پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش: مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی

پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش: مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی

پاکستان کے ہاتھوں شکست کو چھپانے کی کوشش میں بھارت میں مودی سرکار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی ہے، پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھرپور جواب پر بھارت خود امریکا کے در پر پہنچ گیا تھا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا۔

پاکستان پر بھارتی جارحیت کےجواب میں 9 اور 10 مئی کو پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا میں اس وقت بھونچال برپا ہو گیا جب بھارت نے سیز فائر کے لیے امریکا کی منتیں شروع کر دیں، امریکا نے مداخلت کر کے پاکستان اور بھارت دونوں کے درمیان سیزفائر کروایا لیکن اس کے بعد بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتیوں نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں آج بھی کروڑوں افراد غذائی قلت کا شکار

امریکی صدر کا آئی کیو لیول بچوں جیسا ہے، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا آئی کیو لیول بھارت کے 7ویں جماعت کے بچے سے بھی کم ہے، جہاں ٹرمپ جیسے صدر ہوں گے وہاں 11/9 جیسا واقعہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نےجب پاکستانی مسلح افواج سے منہ کی کھائی تو امریکا سے مدد کی بھیک مانگی، جب سیز فائر طے پا گیا تو مودی سرکار نے یوٹرن لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پرتنقید شروع کردی

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی مسلح افواج کے جوابی حملے میں بھارت کے رافیل طیارے تباہ ہوئے، پاکستانی مسلح افواج کے حملوں سے شمالی بھارت کے70 فیصد علاقے کی بجلی بند ہو گئی، پاکستانی فضائیہ نےبھارت کا مہنگا ترین ایس 400 دفاعی نظام  تباہ کر دیا ، بھارتی فوج نے جب دیکھا کہ سب کچھ ان کے ہاتھ سے نکل گیا تو مودی سرکار نے امریکا سے رابطہ کر لیا۔

بھارت کی جانب سے سیز فائر کے لیے رابطے کے حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے سی این این  کے رپورٹر نک رابرٹسن نے بھی تصدیق کی تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خبر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی۔

مودی سرکار امریکا کے دباؤ کے باعث سیز فائر کر رہی ہے، بھارتی میڈیا

امریکی صدر کے ایکس اکاؤنٹ سے سیز فائر کی خبر نے بھارتی میڈیا، سیاست دانوں اورعوام کو سیخ پا کردیا، بھارتی سیاست دان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کی خبراب امریکی دھرتی سے جاری کی جائے گی۔

بھارتی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ امریکا کے دباؤ کے باعث بھارت سیز فائر کر رہا ہے، 78 برس سے ہمارا مؤقف رہا کہ کسی تیسرے ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی آج ٹرمپ ٹوئٹ کرتا ہے اور سیز فائر ہو جاتا ہے۔

بھارتی سیاستدانوں کا مزید کہنا ہے کہ سیز فائر کے لیے کوئی نہ کوئی کردار ادا کرتا ہے مگر امریکا کی جانب سے تجارتی دھمکیاں دیکر ایسا کرنا افسوسناک ہے۔

بھارتی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کے اینکرز بھی امریکی صدر ٹرمپ پر برس پڑے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی میڈیا کے اینکرز نے بغیر نظریے کے رہنما قرار دیدیا، بھارتی ٹی وی اینکراگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ٹرمپ کشمیر پر بات کرا دے گا تو ہم بتا دیں ہم اپنا معاملہ دیکھنا جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا اور سیاست دانوں کی جانب سے ٹرمپ پر حملوں کے بعد سیز فائر کرنے والے مودی خاموش ہیں، کچھ عرصہ قبل مودی جو امریکی صدر ٹرمپ سے گلے ملا اب بھارتی میڈیا میں ایک ولن کا روپ دھار چکا ہے، بھارتی میڈیا نے امریکی صدر ٹرمپ کو اپنی کمپنیوں کے لیے بسماسورا تک قراردے دیا۔

بھارتی کہانیوں کے مطابق بسماسورا وہ کردار تھا جو کسی بھی چیز پر ہاتھ رکھتا تھا وہ خاک ہو جاتی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق اس بارامریکی صدر ٹرمپ کے نشانے پر آئی فون ہے جس پر ہاتھ رکھیں گے اور وہ راکھ ہو جائے گا۔

امریکا اور بھارت کے درمیان سٹرٹیجک معاہدہ بھی تنقید کی زد میں

امریکا اور بھارت کے درمیان سٹرٹیجک معاہدہ بھی تنقید کی زد میں ہے اس کی بڑی وجہ مودی کا ناکامی کا سامنا نہ کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دوغلا پن کھل کر سامنے آیا ہے پہلے امریکا سے سیز فائر کرانے کے لیے بھیک مانگی بعد میں تنقید شروع کردی۔

مودی سرکار کی یہ عادت ہے، پہلے بھیک مانگو، پھر الزام تراشی شروع کردو اور بعد میں مکر جاؤ، اس بار تو مودی سرکار نے دنیا کے سب سے طاقتور صدر کے ساتھ بھی یہ سب کچھ کردیا،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو بھارتی میڈیا نے دھوکا اور جھوٹ تک قرار دے دیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی کمپنی کے سی ای او کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے منع کردیا

بھارتی میڈیا نے امریکی صدر کو دہشتگرد دوست، جھوٹا، اسلحہ ڈیلر تک قرار دے دیا

بھارتی اپوزیشن کے مطابق یہی بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ٹرمپ کی جیت کے لیے ریلیاں نکالتے رہے اور اس کی جیت پر خوش ہوئے، امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سے سیز فائر کے لیے کہا اور دونوں کو تجارت کے لیے آگے بڑھنے کی بات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 دن بعد وہ قطر میں اپنے فوجیوں کے سامنے اپنی ہی بات سے مکر گئے اور کہا کہ سیز فائر میں ان کا جھوٹاکردارتھا، ٹرمپ اپنے بیان سے اس لیے مکر گئے کیونکہ بھارت نے سخت مؤقف اپنایا، بھارت کا عالمی تجارت میں کرداراورامریکی صدر کے یوٹرن لینے کی عادت ہے۔

بھارتی میڈیا کا دوغلا پن

بھارتی میڈیا واشنگٹن کی آنکھ کا تارا بننے کے لیے ٹرمپ کی جیت پر سپیشل کوریج کرتا رہا، مگر جب بات سیز فائر کی آئی تو بھارتی میڈیا راتوں رات بدل گیا جو اس کے دوغلے پن کی واضح مثال ہے، حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے کبھی بھی امریکا کو دوست نہیں سمجھا اور تجارت اور ٹیرف میں آسانیاں چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی تجزیہ کار وکٹرگاؤ نے لائیو پروگرام میں جنرل بخشی کی درگت بنادی

جیسے ہی امریکا نے انسانیت کو جنگ کے نقصانات سے روکنے اور بھارتی فوج کی کمزوریوں کو چھپایا بھارتی میڈیا اور مودی کے چہرے سے نقاب اتر گیا۔ بھارتی عوام اور سیاست دانوں کی جانب سے یہ کہنا شروع کردیا گیا کہ ٹرمپ کبھی بھی بھارت کا قریبی دوست نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کی الیکشن مہم میں اس کا ساتھ دیا مگر اب جو کچھ صدر ٹرمپ کر رہا ہے وہ ثابت کرتا ہے کہ یہ صرف ایک بزنس مین ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *