پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی

پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی

پیپلزپارٹی خیبر پختوںخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے تھانہ شرقی میں درخواست جمع کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے۔ 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا۔ پر امن احتجاج پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ہارون کا شہباز گل کو کرارا جواب

درخواست میں کہا گای ہے کہ سوشل میڈیا پر شیلنگ کی ویڈیوز وائرل ہے۔ زائد المعیاد آنسو گیس استعمال کی گئی، وزیراعلیٰ کی ایما پر یہ سب کچھ ہوا۔

وزیراعلیٰ نے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ پیر کو پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مظاہرین پر خیبر پختونخوا پولیس نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کا استعمال کیا۔

پیپلز پارٹی کے حامیوں نے 26 مئی کو کے پی حکومت کی طرف سے مبینہ بدعنوانی کے خلاف مظاہرے کیے۔ صوبہ کے پی کے مختلف اضلاع میں ’سیو دی پروونس‘ تحریک کے تحت مظاہرے کیے گئے۔

پولیس نے ریڈ زون کے داخلے اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد اسمبلی چوک پہنچ گئی تھی اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے، علی امین گنڈاپور فوری مستعفی ہوں: ارباب خضر حیات

مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق، خیبر روڈ کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا تاکہ شہریوں کو کم سے کم تکلیف کا سامنا کرنا پڑے ۔

واقعات میں مزید اضافے کے بعد، پیپلز پارٹی کے مظاہرین نے مبینہ طور پر پشاور میں پی ٹی آئی کے حامیوں کے ایک احتجاجی کیمپ کو بھی آگ لگا دی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *