بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی ٹیکس لگے گا یا نہیں؟ چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مطابق مختلف شعبوں کوحاصل ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آئیندہ بجٹ 2025-26 کی تیاری کے حولے سے کام جاری ہے  اور مختلف تجاویز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے آئندہ مالی سال سے ٹیچرزکو 25 فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگا، رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ریفنڈ دیا جائے گا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔

مزید پڑھین: یومِ تکبیر: مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں اساتذہ اور سولرپینل صارفین پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا،سولرپینلزکی درآمد پراضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سولرپینلزپرٹیکس کی شرح بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *