ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
یہ فاصلہ ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھا، جس نے انہیں عالمی سطح پر نئی پہچان دی ، ارشد ندیم کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار واپسی پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔