عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے باعث یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کےمتعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال کردیا ہے ، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری 31 مئی کوبھجوائے گی۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 21 پیسے اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
حکومت اوگرا ورکنگ پیپر کے مطابق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرےگی ، وزارت خزانہ وزیراعظم کی حتمی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرےگی۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف کم یازیادہ کرنے کا اختیار بھی استعمال کرسکتی ہے، ذرائع نے قیمتیں برقرار رکھنے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہو گا۔