مہنگائی کی شرح میں کمی، 10 اشیاء سستی، 14 مہنگی، 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.81 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.41 فیصد تک محدود رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگی ہونے والی اشیاء میں ٹماٹر، آلو، انڈے، پیاز، کیلے، گڑ، سرسوں کا تیل، دال ماش اور چنے شامل ہیں جبکہ سستی ہونے والی اشیاء میں برائلر مرغی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چینی، بجلی، خشک دودھ، گھی، آٹا اور لہسن شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق بریڈ، مٹن، تازہ دودھ، دہی سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔