پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

پاکستان نے بنگلہ دیش کو57 رنز سے شکست دے کر دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، صائم ایوب 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث 41 رنز بنا کر تنظیم حسن کی گیند پر رشاد حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔

سلمان آغا 19 رنز بنا کر حسن محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،7 رنز بنا کر شاداب خان بھی کیچ آئوٹ ہو گئے، فہیم اشرف آخری گیند پر ایک رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، حسن نواز نے شاندار 51 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود اور تنظیم حسن نے دو دو جبکہ رشاد حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *