پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کی ریکارڈ آمدن

پاکستان ریلوے کو اربوں روپے کی ریکارڈ  آمدن

پاکستان ریلوے کو 11 ماہ کے دوران ریکارڈ 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی، مسافر ٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب حاصل ہوئے۔

9 اور 10 مئی میں کیا فرق ہے، تاریخ گواہ ہے، مریم نواز

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کو دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے اور مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔

کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب کی آمدن ہوئی۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب آمدن حاصل کی۔

راولپنڈی اور ملتان ڈویژن سے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 ارب اور مجموعی 8 ارب آمدن حاصل ہوئی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *