وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو مرغی یا انڈے نہیں، لیپ ٹاپ اور تعلیم دیں گے۔
احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے اس لئے حکومت انہیں مرغی، انڈے یا کٹا نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیٰ تعلیم دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی وژن 2025 پیش کر چکے ہیں، جس میں طالب علموں کے لیے خصوصی مواقع رکھے گئے تھے، ہمارا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تکنیکی سہولیات مہیا کرکے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو جدید دور سے ہم آہنگ تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔