میاں نواز شریف جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے اور لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز میں سوار ہو کر لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے جس کے دوران ان کا تفصیلی طبی معائنہ متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے غیر ملکی ڈاکٹروں کے طبی معائنے کے لیے لندن میں اپنے قیام میں توسیع کردی تھی ۔ سابق وزیراعظم نے صحت سے متعلق مسائل کے باعث اپنے دورے میں توسیع کر دی تھی۔
نواز شریف نے اس سے قبل اپنے بیلاروس سے ہفتوں کے دورے پر لندن پہنچنے کے بعد اپنا واپسی کا ٹکٹ ملتوی کر دیا تھا۔
اس سے قبل نواز شریف نے صحت کے خدشات کے باعث اپنا سعودی عرب کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا تھا۔
اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کے ہمراہ بیلاروس کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد مریم انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ گئی تھیں۔
میاں نواز شریف یکم جون اتوار کو ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ایک بار پھر اپنا تفصیلی معائنہ کروائیں گے، وہ ایک عرصہ سے بیمار ہیں اور بیشتر اوقات طبی معائنہ کے لیے برطانیہ کا دورہ کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ان کی لندن روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز بھی لندن ہیں، وہ لندن میں اپنے بیٹوں کے ہاں ہی قیام کریں گے۔