ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی گاڑیوں کے فریٹ چارجز میں 15ہزارروپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری سرکلر کے مطابق نیا فریٹ اسٹرکچر یکم جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگا جن کی انوائس کی تاریخ اس دن یا اس کے بعد کی ہو گی۔
نئے نرخوں کے مطابق ہنڈائی کے مشہور ماڈلز جیسے پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں پر اضافی 15 ہزار روپے فریٹ چارج وصول کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی ترسیلی لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں صارفین کو بروقت اور معیاری سروس فراہم کی جا سکے۔ ہنڈائی نے اپنے تمام ڈیلرز اور سیلز ٹیمز کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے سسٹمز اور ورک فلو کو اپ ڈیٹ کریں۔