بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف، سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف، سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ ماہر پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصلات کےمطابق بھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا کہ جنرل انیل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے ان کے مستعفی ہونے کے لیے کافی ہے، بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرنے کے بعد مودی سرکار کو نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ائیر چیف کا تقرر کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے : مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے بھارتی فوج کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق ان کا کہنا تھا انیل چوہان وار فیئر کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے، پاک فضائیہ نے جنگ کے آغاز میں ہی فضا میں برتری حاصل کر لی تھی جس نے جنگ کا نتیجہ متعین کر دیا تھا۔

پراوین ساہنی کا کہنا تھا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، بھارتی فضائیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *