دانش تیمور کے ’فِی الحال‘ کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ شیف نے پردہ اٹھا دیا

دانش تیمور کے ’فِی الحال‘ کی اصل حقیقت کیا ہے ؟ شیف نے پردہ اٹھا دیا

معروف اداکار دانش تیمور کے وائرل ’فِی الحال‘ بیان کی اصل حقیقت نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں موجود شیف نے عیاں کر دی۔

رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان نشریات میں معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا جس میں دانش تیمور نے کہا تھا کہ مجھے چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، مگر فِی الحال میں نہیں کر رہا، وہ ایک الگ بات ہے۔

پروگرام میں بولا گیا یہ جملہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اس بیان کو غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور مذہب کو تفریح کےلیے استعمال کرنے کے مترادف قرار دیا،بعدازاں دانش تیمور نے بیان پر وضاحت جاری کرتے معذرت بھی کرلی۔

حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب ، مسلم لیگ (ن) کی حناارشد وڑائچ کامیاب

حال ہی میں اس ٹرانسمیشن کی معروف شیف ماہ نور ملک نے ایک پوڈکاسٹ میں اس معاملے کی اصل حقیقت سے پردہ اٹھایا، ماہ نور ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فِی الحال والا معاملہ واقعی وائرل ہو گیا تھا، لیکن میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ جو چیزیں ٹی وی پر نظر آتی ہیں، وہ اصل حقیقت سے بہت مختلف ہوتی ہیں، اگر میں دونوں میزبانوں کی بات کروں تو دانش تیمور کو میں بہتر کہوں گی، وہ زیادہ دوستانہ مزاج اور خوش اخلاق تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دراصل دانش تیمور کو فِی الحال کہنے کی عادت ہے، وہ ہر بات میں یہ لفظ استعمال کرتے ہیں، جب ایمن خان شو میں آئیں تو اسی موضوع پر پہلے سے بات ہو رہی تھی اور اسی دوران دانش نے وہ بات کہہ دی۔

ماہ نور کاکہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی خاص نیت یا منصوبہ بندی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ عائزہ نے اس پر ردِعمل نہیں دیا کیونکہ اگر وہ بولتیں تو اور بڑی بحث چھڑ جاتی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *