عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں مرغی 15 روپے سستی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 380 روپے مقرر کئے گئے ہیں، دو روز قبل زندہ مر غی کی قیمت 420 روپے فی کلو تھی۔
اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرغی کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی ہے اور زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت 311 روپے مقرر کی گئی ہے اس طرح انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کااضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روزلاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 369 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 383 روپے کلو تھا اور انڈے فی درجن 310 روپے تھے۔
پنجاب کے شہر ملتان میں مرغی 25 روپے کلوسستی ہوئی ہے،وہاں آج زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپےفی کلو مقرر کیا گیا ہے۔