پی سی بی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دے دی

پی سی بی نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت  کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کر دیا

پی سی بی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے درمیان فرق کو ختم کرنا اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو تجربہ کار پروفیشنلز کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کر کے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی ہمیں ملک کے بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی20 کپتان آغا سلمان نے شرکت کی جس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کی تیاریوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

عثمان وہلا نے بین الاقوامی کیلنڈر، لاجسٹک انتظامات اور آئندہ کے لیے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

محسن نقوی، جو فروری سے پی سی بی کے سربراہ ہیں، نے عہدیداروں کو سینٹرل کنٹریکٹ کے نئے سائیکل پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ ممکنہ طور پر نئی ڈومیسٹک شرکت کی پالیسی کی عکاسی کریں گے اور اس میں ایسی شقیں شامل ہوسکتی ہیں جو کھلاڑیوں کے معاوضے کو اہم ڈومیسٹک مقابلوں کے لیے ان کی دستیابی سے منسلک کرتی ہیں۔

محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کی ساکھ اور مسابقت کو بحال کرنے کے لیے بورڈ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اسے جدید دور کی کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ پی سی بی آنے والے دنوں میں نئی پالیسیوں پر عمل درآمد کی ٹائم لائن کے بارے میں باضابطہ بیان جاری کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *