سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مورگند میں کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے ساتھ تصادم میں کوئی بیرونی مدد حاصل نہیں کی، مکمل اپنی صلاحیتوں پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *