11 ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے اربوں روپے کا ٹیکس جمع کرا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنخو اہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 499 ارب روپے ٹیکس دیا۔ تنخو اہ دار طبقے نے کسی بھی شعبے سے وصول ٹیکس سے زیادہ ٹیکس جمع کرایا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات کے شعبے سے 96 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں حاصل کئے گئے، جائیداد کی فروخت سے 110 ارب 18 کروڑ روپے ٹیکس حاصل کیا گیا۔
جائیداد کی خریداری سے 109 ارب 68 کروڑ روپے کا ٹیکس حاصل ہوا۔ تھوک کے کاروبار سے 11 ماہ میں 22 ارب 36 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ پرچون کے کاروبار سے 11 ماہ کے دوران 33 ارب 30 کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔