ضلع سوات میں عیدالاضحی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

ضلع سوات میں عیدالاضحی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ

ضلع سوات میں عیدالاضحی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ڈبل سواری، کھلونا نما اسلحہ کی نمائش،پٹاخوں اور آتشی مواد کے فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تمام موٹر ویز پر کن گاڑیوں سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس لیا جائے گا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا اہم اعلان

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے واقعات ضلع میں پر امن فضا کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے، پابندی پندرہ دنوں کے لئے لگائی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *