عید الاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کے ریٹس

عید الاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کے ریٹس

عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی پاکستان بھر میں خاص طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں لوگ سستے ریٹس قربانی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس دوران سب سے اہم کاموں میں سے ایک قابل اعتماد اور سستے ریٹس پر قصاب کی تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کا گوشت سستا

اگرچہ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ابھی تک باضابطہ طور پر قصابوں کے ریٹس کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن قصاب پہلے ہی جانور زبح کرنے کے اپنے ریٹس کا حوالہ دے رہے ہیں۔ لاگت جانور کی قسم، مقام، قصائی کے تجربے اور عید کا پہلا، دوسرے یا تیسرے دن کے الگ الگ ریٹس ہیں۔

عید 2025 کے لیے متوقع قصاب کے نرخ

کراچی

گائے یا بیل: 20،000 روپے – 30،000 روپے

کری یا بھیڑ: 5000 روپے سے 7000 روپے

اونٹ: 35,000 روپے – 40,000 روپے

لاہور

گائے یا بیل: 15,000 روپے – 25،000 روپے (پہلا دن)، 10،000 روپے – 20،000 روپے (دوسرا دن)

بکری یا بھیڑ: 5000 روپے – 8000 روپے (پہلا دن)، 4000 روپے سے 6000 روپے (دوسرا دن)

اونٹ: 35,000 روپے – 45،000 روپے (پہلا دن)، 30،000 روپے – 35،000 روپے (دوسرا دن)

اسلام آباد

گائے یا بیل: 25,000 روپے تک

بکری یا بھیڑ: تقریبا 6,000 روپے

اونٹ: 50,000 روپے تک

عید کے پہلے دن قیمتیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں اور دوسرے اور تیسرے دن کم ہوتی ہیں۔ بڑے شہروں میں چارجز زیادہ اور چھوٹے قصبوں یا دیہی علاقوں میں کم ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد 7 مئی 2025 کو عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر رکھا ہے، دین اسلام کے مطابق آپ 3 دن تک قربانی کر سکتے ہیں۔

عید کے دوران سب سے اہم کام جانور کو زبح کرنا ہوتا ہے اور یہ کام ہر کوئی نہیں کر سکتا، اس لیے شہروں میں زیادہ جانور زبح کرنے کا کام قصاب ہی کرتے ہیں، ملک میں قصابوں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث خصوصاً عید کے موقع پرلاکھوں جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے جس کے باعث عید پر قصاب ملنا انتہائی مشکل کام ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *