پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے رجحان اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے باعث آج کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار 100 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے ، اور متعدد شعبوں بالخصوص بینکنگ، سیمنٹ، توانائی اور ٹیلی کام میں نمایاں خریداری دیکھی جا رہی ہے۔