نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبر کا تہلکہ خیزبیان آگیا، نریندرمودی جنگی جرائم کا مجرم قرار

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبر کا تہلکہ خیزبیان آگیا، نریندرمودی جنگی جرائم کا مجرم قرار

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبراور نیویارک میئرشپ کے امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ویسے ہی ہیں جیسا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کی ’’سندور سیاست‘‘، ہندو خواتین کے جذبات سے کھیلنے کی شرمناک کوشش ہے ، بھارتی عوام

نیویارک اسٹیٹ اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں زوہران مامدانی نے ایک سوال کے جواب میں تہلکہ خیز بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جرائم کا ایک مجرم قرار دیا ہے۔

امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے نریندر مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر انتہائی سخت مؤقف اپنایا اور کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی جارحانہ پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری داؤ پر لگ گئی

زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فسادات کی یاد دلائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے۔

مزید پڑھیں:خواجہ آصف کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پرشدید تنقید، جاہل شخص قرار دے دیا

واضح رہے کہ زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات بھارت سے ہے، مامدانی اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی جنگی مجرم کہہ چکے ہیں، نیومیئر، نیو ’میڈیا فورم‘ میں دیے گئے بیانات نے نیویارک کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *