بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کی جنگ، جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

بھارتی مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کی جنگ، جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد

قانون کی آڑ میں بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی سرکار کی جنگ جاری، بھارتی ریاست اترپردیش میں گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت میں مودی کے دور حکومت مذہبی تہوار منانا جرم بن گیا ، عید قربان آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کا طوفان اٹھانا شروع ہو گیا، بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ نے عید قرباں قریب آتے ہی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 اُترپردیش میں گائے، اونٹ سمیت دیگر جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، یو پی میں کھلی جگہ پر نماز کی ادائیگی اور جانور ذبح کرنے پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹروے پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

نیشنل ہیرالڈ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے حکم کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے، اخبار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں قربانی پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے بنیادی حق کو کچلا جا رہا ہے، ہر عید پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنا مودی اور یوگی حکومت کی پرانی روایت ہے۔

مسلمانوں کی عید پر بندشیں اور ہندو تہواروں پر کھلی چھوٹ انڈیا میں ہندوتوا نظریے کو پروان چڑھانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *