بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران 15 فیصد وقت جعلی خبروں سے لڑنے میں ضائع ہوا۔
جدید جنگ کی بڑی بڑی باتیں کرنے والا بھارت، ریئل ٹائم انٹیگریشن کے دعوؤں سمیت میدانِ جنگ میں بری طرح بےنقاب ہو گیا ، ایک انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران 15 فیصد وقت جعلی خبروں سے لڑنے میں ضائع ہوا۔
سائبر حملے، جھوٹی خبریں اور غیر حقیقی دعوے، بھارت کا بیانیہ خود اس کے گلے پڑ گیا ہے ، بھارتی میڈیا مسلسل جھوٹی خبریں نشر کرتا رہا اور عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
ماہرین کے مطابق یہ انکشاف بھارتی فوجی اور حکومتی بیانیے کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے، جہاں سائبر جنگی محاذ پر تیاری کا فقدان اور داخلی ہم آہنگی کی کمی واضح طور پر سامنے آ چکی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اعتراف نے نہ صرف بھارتی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ دنیا بھر میں اس کے دفاعی دعووں کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ، آپریشن سندور جو بھارتی حکومت نے خوش فہمی کی بنیاد پر شروع کیا تھا، اب خود مودی سرکار کو منہ چڑا رہا ہے۔