گودی میڈیا کے جھوٹ پرعالمی میڈیا بھی بول پڑا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ذرائع ابلاغ نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، واشنگٹن پوسٹ

گودی میڈیا کے جھوٹ پرعالمی میڈیا بھی بول پڑا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ذرائع ابلاغ  نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا، واشنگٹن پوسٹ

گودی میڈیا کے جھوٹ پرعالمی میڈیا بھی بول پڑا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے گمراہ کن پروپیگنڈا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تباہ شدہ طیارے گنتی کرتے کرتے گودی میڈیا حواس باختہ ہوگیا، پاکستانی طیارے گرانے کا بےبنیاد دعویٰ

امریکا کے معروف اخبار دی واشنگٹن پوسٹ نے اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ بھارتی میڈیا  نے  پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران جھوٹی خبریں  پھیلائیں، بھارتی میڈیا نے اپنے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائیں۔

واشنگٹن پوسٹ  نے انکشاف کیا  کہ ’ 9مئی کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں بغاوت اور کراچی پر مبینہ بحریہ کے حملے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ ان جھوٹی خبروں کی بنیاد غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والے واٹس ایپ پیغامات اور سوشل میڈیا دعوے تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس غلط خبر کو بھارتی میڈیا کے بڑے چینلز ذی نیوز، این ڈی ٹی وی اور آج تک نے سنسنی خیزانداز میں نشر کیا۔ من گھڑت خبر کو سچ ثابت کرنے کے لیے غیرمتعلقہ فوٹیجزاور ویڈیو گیمز کےکلپس  تک کا استعمال کیا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا کہ ’بھارتی نامور چینلز نے ایسا جھوٹ پھیلا کر اپنی عوام کو گمراہ اورافواہوں کو ہوا دی، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق’یہ واقعہ محض صحافتی غلطی نہیں بلکہ ایک منظم بیانیے کا حصہ ہے‘۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار اور گودی میڈیا کی مبالغہ آرائی اور جھوٹ، بڑے بھارتی تجزیہ کار بھی بول پڑے

ایسی جھوٹی خبروں نے ’ہائپر نیشنلسٹ‘ رجحانات، سیاسی دباؤ اور حکومت کی خاموشی کو مزید تقویت دی، بعض بھارتی صحافیوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جانچ پڑتال کیے بغیر رپورٹنگ کی، نیوز رومز پر ریٹنگز، اسپیڈ اور حکمران جماعت کے مؤقف سے ہم آہنگ ہونے کا دباؤ حاوی تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چند اعلیٰ عہدیداروں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یہ غلط معلومات پھیلانا ایک اسٹریٹجک فیصلہ تھا، ایسی من گھڑت خبروں کا  کا مقصد رائے عامہ کو متاثر کرنا تھا، پاک، بھارت کشیدگی کے بعد کچھ بھارتی  اینکرز نے غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اس کا بھی دفاع کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق سابق بھارتی ایڈمرل نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ’ہم بھارتی میڈیا کے صحافیوں کی وجہ سے معلومات کی جنگ ہار چکے ہیں‘۔

بھارت کے قومی سلامتی کے ایک سینیئرعہدیدار نے کہا کہ’غلط معلومات بھارت کے فائدے میں ہیں‘ سرکاری ذرائع ابلاغ جب جان بوجھ کر جھوٹے دعوے کریں تو اس کا مطلب ابہام پیدا کرنا ہوتا ہے، ایسے جھوٹے دعوؤں کا مقصد اطلاعات کے میدان میں فائدہ اٹھانا بھی ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کرحقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، بین الاقوامی صحافتی ادارے متعدد مرتبہ بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *