تنخواہ دارطبقے کو نئے بجٹ میں کیا ریلیف ملنے والا ہے، صحافی عمران وسیم نے بھی تصدیق کردی

تنخواہ دارطبقے کو نئے بجٹ میں کیا ریلیف ملنے والا ہے، صحافی عمران وسیم نے بھی تصدیق کردی

تنخواہ دار طبقے کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے 2 بڑی خوشخبریاں سنائی گئی ہیں اس حوالے سے صحافی عمران وسیم نے بھی اپنے ذرائع سے تصدیق کر دی ہے کہ نئی مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کسانوں کو ٹیکسز میں بڑے پیمانے پر جھوٹ ملنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، مزمل سہروردی

صحافی عمران وسیم نے ’آزاد خبر‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے ساتھ 2 اچھی خبریں شیئرکر رہا ہوں، تنخواہ دار طبقے کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے بجٹ تیار کرنے والی اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ بجٹ 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

عمران کے مطابق یہاں تک ہی نہیں بلکہ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹیم کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر نہ صرف کوئی نیا ٹیکس نہیں عائد کیا جائے گا بلکہ پہلے سے عائد ٹیکسز میں بھی کمی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے زرعی شعبے پر ٹیکس نہ لگانے کی ہدایت کردی، اظہر جاوید کا دعویٰ

دوسری خوشخبری یہ ہے کہ زراعت کے شعبے میں وزیراعظم شہباز شریف نے کھادوں پر عائد ٹیکسز کو کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور ساتھ ہی کسانوں کو وزیراعظم نے یہ خوشخبری بھی سنا دی ہے کہ پہلے سے لگے ہوئے ٹیکسز میں نہ صرف کمی کی جائے گی بلکہ مزید کوئی بھی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

عمران نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو فروغ دینے اور کسانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کا یہ انتہائی خوش آئند اقدام تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ جو اس وقت ملک کے ٹیکسز میں سب سے بڑا حصہ دار ہے، پر سے بھی ٹیکسز کا بوجھ کم کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *