کل ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کل ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی/وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے دو روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں ، چیف میٹرولوجسٹ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *